منگلورو3ستمبر (ایس او نیوز)یہاں سے قریب جیپن موگرو نامی مقام پر ایسٹ ویسٹ نرسری کے سامنے پیش آئے ایک حادثے میں ایک اجنبی شخص کی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت ہنوز ہونی باقی ہے۔
عینی شاہداورپولیس کے پاس شکایت درج کروانے والے گنگا دھر کے مطابق جب وہ اس علاقے سے گزررہاتھا تو سیرل نامی شخص کی موٹر بائک بڑی تیز رفتاری سے ایک شخص سے ٹکرا گئی جس سے اس کے سر میں چوٹ آئی اور وہ بعد میں فوت ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے اجنبی کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔وہ 5فٹ5انچ قد اور 35سے 40سال کی عمر کا ایک نوجوان ہے جس کے بدن پر کریم کلر کا شرٹ اورنیلے رنگ کی پتلون ہے۔اس حادثے میں بائک سوار سیرل بھی زخمی ہوگیا ہے۔